7 جون، 2016، 2:26 PM

نریندر مودی آج امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے

نریندر مودی آج امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی آج امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ امریکی کانگریس سے خطاب بھی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی آج امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ امریکی کانگریس سے خطاب بھی کریں گے۔ ہندوستانی  وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر ریاست میری لینڈ کے اینڈریوز بیس پہنچے جہاں ان کا استقبال امریکا کی نائب چیف پروٹوکول افسر نے کیا۔
امریکہ میں بھارتی سفیر ارون سنگھ اور بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ راہول ورما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ہندوستانی وزیر اعظم آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اوبامہ سے ملاقات کے علاوہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔ یہ صدر اوبامہ اور نریندر مودی کے درمیان دو برسوں کے دوران ساتویں ملاقات ہوگی ۔بدھ کی شام نریندر مودی میکسیکو روانہ ہوجائیں گے۔
نریندر مودی امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے ہندوستان کے پانچویں وزیراعظم ہوں گے ۔

News ID 1864574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha